ابنا: حماس کے پوليٹيکل بيورو کے رکن عزت الرشق نے اپنے ايک بيان ميں عالمي برادري،انساني حقوق کي عالمي تنظيموں اور عالمي قانوني اداروں سے کہا ہے کہ وہ غزہ کے لئے انساني دوستانہ امداد لانے والے کاروان آزادي دو کو مکمل تحفظ فراہم کرنے ميں اپنا کردار ادا کريں-
حماس کے پوليٹيکل بيورو کے رکن نے امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن کے اس بيان پرسخت الفاظ ميں مذمت کي ہے جس ميں انہوں نے کاروان آزادي دو کي غزہ روانگي کو اسرائيل کے لئے ايک اشتعال انگيز اقدام قرار ديا تھا- انہوں نے کہا کہ ہيلري کلنٹن کا يہ بيان کاروان آزادي دو پر حملے کے لئے اسرائيل کو گرين سگنل ديئے جانے کے مترادف ہے-
واضح رہے کہ پندرہ چھوٹے بحري جہازوں پر مشتمل ايک بحريي کارواں فلسطيني عوام کے لئے روز مرہ کي ضرورت کا سامان ليکر آئندہ چند روز ميں غزہ کے ساحلي حدود ميں پہچنے والا ہے-
کاروان آزادي دو کے ساتھ دنيا کے پندرہ سو امن کارکن بھي سفر کر رہے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز